جموں29مئی(آئی این ایس انڈیا)جموں کے نوشیرا میں فوج کے ایک جوان بارودی سرنگ پھٹنے سے زخمی ہو گیا۔یہ واقعہ ہفتے کی شام کاہے جب نوشیرا کے پاس بارڈر علاقے میں فوج کا جوان غلطی سے پھسل کربارودی سرنگ میں گر گیا۔زخمی نوجوان کو فوری طور پر نکال کرفوج کے ہسپتال میں لے جایا گیا۔جوان کا دائیں ٹانگ بری طرح زخمی ہو گیا ہے۔فی الحال جوان کی حالت مستحکم بنی ہوئی ہے۔